سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

جمرہ اولی کو آخری دن غروب آفتاب سے پہلے کنکریاں ماریں، تو کیا رمی مکمل کر لے؟

سوال

سوال: جمرہ اولی کو آخری دن غروب آفتاب سے پہلے کنکریاں ماریں، اور اس کے بعد سورج غروب ہو گیا ، تو کیا میں بقیہ رمی مکمل کروں ؟ غروب شمس سے پہلے ایک رکعت پا لینے والے شخص پر قیاس کرتے ہوئے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جس شخص نے آخری دن یعنی 13 ذو الحجہ کو غروب آفتاب سے پہلے تمام  جمرات کو کنکریاں نہیں ماریں تو اس کے ذمہ دم ہے جو کہ مکہ میں ذبح کیا جائے گا، کیونکہ اس نے ایک واجب ترک کر دیا۔

میں نے یہ سوال اپنے شیخ  عبد الرحمن البراک حفظہ اللہ کے سامنے پیش کیا تو انہوں نے کہا:
"13 تاریخ کو سورج غروب ہونے  رمی کا وقت ختم ہو گیا ہے، اور جس شخص نے تمام جمرات کو غروب شمس سے پہلے کنکریاں نہیں ماریں تو اس کی رمی رہ گئی ہے، اور اس عمل کو نماز پر قیاس نہیں کیا جاسکتا"

واللہ اعلم.

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد