"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
ہمارے علم ميں تو يہى ہے كہ عورت كو قبروں كى زيارت كرنے سے منع كيا گيا ہے، ليكن اگر عورت راستے ميں آنے والے قبرستان كى ديوار كے قريب سے گزرے اور قبروں كو ديكھے تو كيا وہ قبرستان والى دعا پڑھ سكتى ہے يا نہيں ؟
الحمد للہ.
اس كے ليے قبرستان والى دعا ( السلام عليكم اہل الديار... ) پڑھنے ميں كوئى حرج نہيں، اور اسے كوئى گناہ نہيں ہوگا، كيونكہ اس نےقبروں كى زيارت كا قصد تو نہيں كيا، اور نہ ہى وہ قبرستان ميں داخل ہوئى ہے، بلكہ بغير ارادہ كے وہ تو اس كے راستہ ميں آيا ہے.