سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

كيا قبرستان كے قريب سے گزرنے والى عورت قبرسان والوں كو سلام كہے گى ؟

31908

تاریخ اشاعت : 27-01-2021

مشاہدات : 6378

سوال

ہمارے علم ميں تو يہى ہے كہ عورت كو قبروں كى زيارت كرنے سے منع كيا گيا ہے، ليكن اگر عورت راستے ميں آنے والے قبرستان كى ديوار كے قريب سے گزرے اور قبروں كو ديكھے تو كيا وہ قبرستان والى دعا پڑھ سكتى ہے يا نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس كے ليے قبرستان والى دعا ( السلام عليكم اہل الديار... ) پڑھنے ميں كوئى حرج نہيں، اور اسے كوئى گناہ نہيں ہوگا، كيونكہ اس نےقبروں كى زيارت كا قصد تو نہيں كيا، اور نہ ہى وہ قبرستان ميں داخل ہوئى ہے، بلكہ بغير ارادہ كے وہ تو اس كے راستہ ميں آيا ہے.

ماخذ: ماخوذ از كتاب: ماذا تفعل فى حالات التاليۃ صفحۃ نمبر ( 18 ) ( عورت كو مندرجہ ذيل حالات ميں كيا كرنا چاہيے