اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

بيٹا اسلامى ملك كى طرف ہجرت كرنا چاہتا ہے اور والدين نہيں مانتے

08-06-2008

سوال 5046

كفريہ ملك سے اسلامى ملك كىطرف ہجرت كرنے كا شوق ركھنے والے شخص پر كيا واجب ہوتا ہے، ليكن اس كے والدين ہجرت نہيں كرنا چاہتے اور اسے بھى منع كرتے ہيں؟
كيا وہ اكيلا ہى ہجرت كر جائے، اس كا مطلب يہ ہوا كہ وہ والدين كو وہيں چھوڑ دے، اس ميں كم نقصان ہے، اور پھر اللہ تعالى كى اطاعت ميں مخلوق كى معصيت ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح بن عثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:

اگر بيٹا اپنے والدين كا محتاج اور ضرورتمند ہے، اور كفار كے ملك ميں اپنے دين كے اظہار كى استطاعت بھى ركھتا ہے تو اس صورت ميں اس كا وہاں رہنا جائز ہے.

جہاد اور ہجرت
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔