"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اگر تو آپ نماز فجر طلوع شمس سے قبل ادا كرتے ہيں تو آپ كے حق ميں سنت يہى ہے كہ نماز فجر كى سنت مؤكدہ بھى ادا كريں، اور اسى طرح اگر آپ سوئے رہيں اور طلوع شمس سے قبل بيدار نہ ہوں بلكہ طلوع آفتاب كے بعد بيدار ہوں تو سنتيں ادا كر كے نماز فجر كے فرض ادا كريں.
ليكن اگر آپ ہميشہ نماز فجر طلوع آفتاب كے بعد تك ليٹ كرتے ہيں تو يہ بہت بڑى مصيبت ہے، چنانچہ اس حالت ميں آپ سنتوں كے متعلق دريافت كرنے كى بجائے اپنے گريبان ميں مونہہ ڈال كر اپنے آپ سے سوال كريں كہ جب روز قيامت اللہ تعالى آپ كا حساب و كتاب كرے گا تو آپ نماز ضائع كرنے كے متعلق اللہ كو كيا جواب دينگے ؟ !!
مزيد تفصيل كے ليے آپ سوال نمبر ( 266 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.
واللہ اعلم .