الحمد للہ.
بنیادی اصول یہی ہے کہ اس تشہیری پروگرام میں اشتراک حاصل کرنا جائز نہیں ہے، الّا کہ جن ویب سائٹس کا اعلان کیا جاتا ہے ان میں کسی قسم کا حرام کام پر تعاون شامل ہو؛ کیونکہ گناہوں کیلئے تشہیری مہم، اور اس کیلئے معاونت پیش کرنا جائز نہیں ہے، اس بارے میں فرمانِ باری تعالی ہے:
( وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ )
ترجمہ نیکی اور تقوی کے کاموں پر ایک دوسرے کا تعاون کرو، گناہ اور زیادتی کے کاموں پر ایک دوسرے کا تعاون مت کرو، اور اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ تعالی سخت عذاب دینے والا ہے[المائدة:2]
ایسے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: (جو شخص نیکی کی دعوت دے گا، اسے بھی نیکی کرنے والے کے برابر ثواب ملے گا، اور اس طرح دونوں میں سے کسی کا بھی ثواب کم نہیں ہوگا، اور جو شخص گمراہی کی دعوت دے گا، اسے گمراہی پر چلنے والے کے برابر گناہ ملے گا، اور اس سے کسی کے گناہ میں کمی بھی نہیں آئے گی) مسلم: (4831)
اگر معاملہ ایسے ہی ہے جیسے کہ آپ بتلا رہے ہیں کہ اکثر اشتہارات ایسے ہیں جو مختلف زبانوں کو سکھانے کیلئے ہیں، یا اسی سے ملتے جلتے ہیں تو امید ہے کہ آپ کیلئے اس پروگرام میں اشتراک پر کوئی حرج نہیں ہوگا، اور ویسے بھی آپکو مالی طور پر بھی استحکام کی ضرورت ہے۔
اس کیلئے آپ اتنا خیال ضرور کریں کہ شریعت سے متصادم اعلانات کو روکیں، اور اگر آپ ایسا نہ کر پائیں اور شریعت سے متصادم اعلانات پھر بھی آپکی ویب سائٹ پر نمودار ہوں تو آپ اس سروس کو چھوڑ دیں، کیونکہ پھر آپ حرام کاموں کی ترویج میں شریک ہو جائیں گے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپکو اپنے خاص فضل سے رزق عنائت فر مائے، اور آپکے لئے و آپکے اہل خانہ کیلئے فراوانی پیدا فر مائے، اور آپکی دیارِ غیر میں مدد فر مائے۔ [آمین]
واللہ اعلم.