جمعرات 27 جمادی اولی 1446 - 28 نومبر 2024
اردو

ايك شہر ميں ملازمت اور دوسرے ميں رہائش ہونے كى صورت ميں رخصت پر عمل كہاں ہو گا ؟

12561

تاریخ اشاعت : 08-01-2007

مشاہدات : 6319

سوال

ہوائى جہاز كے پائلٹ كى ملازمت اور رہائش سعودى عرب ميں ہے، اور ايك دوسرے ملك ميں اس كا مكان ہے جہاں اس كى بيوى اور بچے رہائش پذير ہيں، وہ وقتا فوقتا ان كے پاس جاتا رہتا ہے وہاں وہ نماز كيسے ادا كرے گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

احتياط يہى ہے كہ وہ سفر كى رخصت پر عمل نہ كرے، نہ تو سعودى عرب ميں، اور نہ ہى اپنے ملك ميں، گويا كہ اس كے دو وطن ہيں، تو اس وقت ہم اسے يہى كہينگے كہ آپ رخصت پر عمل نہ كريں، نہ تو ملازمت كى جگہ اور نہ ہى اپنے اہل وعيال كى رہائش والى جگہ.

ماخذ: ديكھيں: اعلام المسافرين ببعض آداب و احكام السفر و مايخص الملاحين الجويين تاليف فضيلۃ الشيخ ابن عثيمين صفحہ نمبر ( 7 )