منگل 7 رجب 1446 - 7 جنوری 2025
اردو

کیا آسمان میں پہلے دن کاچاند کا معین مدت تک باقی رہنا شرط ہے

سوال

وہ کون سا طریقہ ہے جس سے قمری مہینے کی ابتداء ثابت ہوتی ہے ؟
اور کیا افق پر پہلے دن کے چاند کا معین مدت تک باقی رہنا شرط ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح احادیث میں یہ ثابت ہے کہ شعبان کی تیسویں رات یا پھر رمضان کی تیسویں رات کو غروب شمس کے بعد کسی ثقہ آدمی نے چاند دیکھ لیا تو یہ معتبر ہو گا اور اس سے مہینے کی ابتداء معلوم ہو جائے گی اور اس کی کوئی ضرورت اور اعتبار نہیں کہ چاند غروب شمس کے بعد کتنی مدت رہتا ہے چاہے وہ بیس منٹ ہو یا اس سے زیادہ اور کم ہو ۔

کیونکہ کوئی ایسی صحیح حدیث نہیں پائی جاتی جس میں غروب شمس کے بعد چاند کے غروب ہونے کی منٹوں میں تحدید کی گئي ہو ۔

واللہ تعالی اعلم .

ماخذ: فتاوی اللجنۃ الدائمۃ جلد نمبر 10 صفحہ نمبر 91