الحمد للہ.
ہو سكتا ہے آپ نے جو كچھ ذكر كيا ہے وہ صحيح بھى ہو، كہ پرائيويٹ تجارتى اداروں ميں سركارى اداروں كى بنسبت زيادہ سودى معاملات كرتے ہوں، ليكن ميرے خيال ميں يہ ممكن نہيں كہ اس سلسلہ ميں كوئى قاعدہ اور اصول وضع كيا جا سكے.
اس ليے ہم يہ كہتے ہيں كہ مسلمان شخص كے ليے كسى بھى ادارہ ميں كام كرنا جائز ہے جب تك اس كا كام حلال اور مباح ہو، اور كسى بھى ادارے ميں حرام كام كى ملازمت كرنا جائز نہيں.
فرمان بارى تعالى ہے:
اور جو كوئى بھى اللہ تعالى كا تقوى اور پرہيزگارى اختيار كرتا ہے اللہ تعالى اس كے ليے نكلنے كى راہ بنا ديتا ہے، اور اسے روزى بھى وہاں سے ديتا ہے جہاں سے اسے وہم و گمان بھى نہيں ہوتا، اور جو كوئى بھى اللہ تعالى پر توكل اور بھروسہ كرے اللہ تعالى اس كے ليے كافى ہو جاتا ہے، بلاشبہ اللہ تعالى اپنا كام پورا كر كے ہى رہے گا، اللہ تعالى نے ہر چيز كا ايك اندازہ مقرر كر ركھا ہے الطلاق ( 2 - 3 ).
واللہ اعلم .