الحمد للہ.
نمازوں كے اوقات كى تحديد كے ليے فلكى تقسيم كى كوئى ضرورت نہيں بلكہ نماز فجر كے وقت كى تحديد كے ليے وہ روشنى معتبر ہو گى جو افق ميں مشرق كى جانب ( شمال سے جنوب كى جانب پھيلى ) ہو جب يہ واضح اور متميز ہوتى ہو، اور يہ وقت طلوع آفتاب كے وقت ختم ہو جائيگا.
اور مغرب كا وقت سورج كى ٹكيا غروب ہونے سے شروع ہوتا ہے، اس ميں سورج كى ٹكيا غائب ہونے كے بعد والى روشنى باقى رہنے كا اعتبار نہيں كيا جائيگا، اور نماز عشاء كا وقت غروب آفتاب كے بعد افق پر ظاہر ہونے والى سرخى غائب ہونے كے وقت شروع ہو گا، جب يہ واضح اور متميز ہو.
اور روزے كے ليے سحرى ختم ہونے اور باقى اشياء سے ركنے كا وقت طلوع فجر كے وقت سے شروع ہو گا جو ابھى بيان كيا گيا ہے، اور افطارى كا وقت سورج كى ٹكيا غائب ہونے كے وقت ہو گا، چاہے سورج غروب ہونے كے بعد اس كى روشنى باقى بھى رہے.