جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

دونوں بیویوں کے مابین عدل کی ابتدا کیسے کرے

22218

تاریخ اشاعت : 21-08-2003

مشاہدات : 5076

سوال

آدمی جب دوسری شادی کرے تواپنی دونوں بیویوں کے مابین اسے عدل کی ابتدا کس طرح کرنی چاہیے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


ابن قدامہ المقدسی رحمہ اللہ تعالی کا کہتے ہیں :

( جب کنواری سے شادی کرے تواس کے پاس سات دن رہے ، اوراس کےبعد باری مقرر کرے ، اورجب کسی شادی شدہ عورت سے شادی کرے تواس کے پاس تین دن رہے ) ۔

اس لے کے ابو قلابہ رحمہ اللہ تعالی انس رضي اللہ تعالی عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انس رضي اللہ تعالی عنہ نے فرمایا :

( سنت یہ ہے کہ جب دوسری شادی کنواری سے کی جائے تواس کے پاس سات دن گزارے اوراس کے بعد تقسیم کرکےباری مقرر کرے ، اوراگرکسی شادی شدہ عورت سے شادی کرے تواس کے پاس تین دن گزرانے کے بعد باری مقرر کرے )۔

ابوقلابہ رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

اگرآپ چاہیں تویہ کہہ سکتے ہیں کہ انس رضي اللہ تعالی عنہ نے یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوع بیان کیا ہے ۔ صحیح بخاری اورصحیح مسلم ۔

( اورجب شادی شدہ عورت بھی یہ پسند کرے کہ اس کے پاس سات یوم گزارے جائيں تو اسے ایسا کرنا چاہیے ، اورپھر باقی بیویوں کے پاس بھی سات یوم گزاریں جائيں گے ) ۔

اس لیے کہ ام سلمہ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تین دن تک رہے اورپھر فرمانے لگے :

تیرے گھروالے پرکوئي مشکل نہیں اگرتوچاہے تومیں سات دن تیرے پاس گزارتا ہوں ، اوراگرمیں یہاں سات دن رہا توپھر اپنی باقی بیویوں کے پاس بھی سات سات دن رہوں گا ۔ صحیح مسلم حدیث نمبر ( 2650 ) ۔

اورایک روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( اوراگرتوچاہے تومیں تیرے پاس تین دن گزارتا ہوں اورپھر باری کے ساتھ آؤں گا ) ۔

ایک اورروایت میں کچھ اس طرح ہے کہ :

( اگرتم چاہو تو میں آپ کے پاس خاص کرتین دن قیام کرتا ہوں ) ۔

واللہ اعلم  .

ماخذ: دیکھیں کتاب : العدۃ شرح العمدۃ لابن قدامہ المقدسی ص ( 479 ) ۔