جمعرات 27 جمادی اولی 1446 - 28 نومبر 2024
اردو

پٹھوں كى بيمارى اور مسلسل ہوا كا خارج ہونا

22343

تاریخ اشاعت : 29-08-2006

مشاہدات : 5807

سوال

ميں پٹھوں كى بيمارى ميں مبتلا ہوں جس كى بنا پر پيٹ پھول جاتا اور گيس ٹربل كا شكار رہتا ہوں، اور ہوا خارج ہونے كو كنٹرول نہيں كر سكتا جس كى بنا پر مسلسل ہوا خارج ہوتى رہتى ہے اور ميرى نماز ميں خلل پيدا كرتى ہے، ميرا سوال يہ ہے كہ:
اگر نماز جمعہ كے ليے ميں جمعہ سے ايك گھنٹہ قبل گھر سے نكلوں تو كيا خطبہ شروع ہونے سے قبل دوبارہ وضوء كرنا ہو گا، يہ علم ميں رہے كہ ايسا كرنے ميں بہت مشقت اٹھانا پڑتى ہے، كيونكہ وضوء خانہ ميں بہت رش ہوتا ہے ؟
دوم:
ميں مسجد كا مؤذن ہوں، اور بعض اوقات جماعت بھى كروانا پڑتى ہے اس حالت ميں ميرى امامت كا حكم كيا ہو گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ كى حالت مسلسل پيشاب جارى رہنے والے كى بيمارى ميں مبتلا شخص جيسى ہى ہے، اس ليے آپ كے ليے ہر نماز كا وقت شروع ہونے پر وضوء كرنا ضرورى ہے، اسى طرح آپ نماز جمعہ كے ليے بھى دوسرى اذان ہونے كے بعد وضوء كريں، چاہے رش كتنا بھى زيادہ ہو.

رہا مسئلہ آپ كى امامت كے متعلق تو اس ميں راجح يہى ہے كہ آپ كى امامت كروانا صحيح ہے، اور اگر آپ كسى دوسرے كو نماز پڑھانے ديں تو يہ بہتر ہے، كيونكہ اس كا احتمال ہے كہ آپ كى ہوا خارج ہو جائے، اور لوگ برا منائيں، حالانكہ آپ كى نماز صحيح ہے، ليكن آپ نے لوگوں كو اپنى حالت تو نہيں بتائى كہ لوگ آپ كے بارہ ميں غلط خيال نہ كريں.

اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ آپ كى اس بيمارى كو دور فرمائے، اور آپ كو صحت و عافيت سے نوازے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد