الحمد للہ.
آپ كى حالت مسلسل پيشاب جارى رہنے والے كى بيمارى ميں مبتلا شخص جيسى ہى ہے، اس ليے آپ كے ليے ہر نماز كا وقت شروع ہونے پر وضوء كرنا ضرورى ہے، اسى طرح آپ نماز جمعہ كے ليے بھى دوسرى اذان ہونے كے بعد وضوء كريں، چاہے رش كتنا بھى زيادہ ہو.
رہا مسئلہ آپ كى امامت كے متعلق تو اس ميں راجح يہى ہے كہ آپ كى امامت كروانا صحيح ہے، اور اگر آپ كسى دوسرے كو نماز پڑھانے ديں تو يہ بہتر ہے، كيونكہ اس كا احتمال ہے كہ آپ كى ہوا خارج ہو جائے، اور لوگ برا منائيں، حالانكہ آپ كى نماز صحيح ہے، ليكن آپ نے لوگوں كو اپنى حالت تو نہيں بتائى كہ لوگ آپ كے بارہ ميں غلط خيال نہ كريں.
اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ آپ كى اس بيمارى كو دور فرمائے، اور آپ كو صحت و عافيت سے نوازے.
واللہ اعلم .