جمعرات 27 جمادی اولی 1446 - 28 نومبر 2024
اردو

ملازمت تلاش كرنے والوں كے حالات دريافت كرنا

تاریخ اشاعت : 23-08-2005

مشاہدات : 4655

سوال

ميں ايك ذمہ دار كے آفس ميں ملازم ہوں، يہ افسر بعض اوقات مجھے ان اشخاص كے متعلق پوچھتا ہے جو اس كے آفس ميں ملازمت كے ليے آتے ہيں، يا جو اشخاص اس ادارہ ميں ملازم ہيں ان كے اخلاق، اور صلاحيتوں اور مہارت كے متعلق دريافت كرتا رہتا ہے، تو كيا ميرے ليے يہ كام كرنا جائز ہے، فتوى ديكر عند اللہ ماجور ہوں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ سچائى اور صدق كو سامنے ركھ كر اور جھوٹ و كذب بيانى اور دھوكہ سے بچتے ہوئے يہ كام كر سكتے ہيں؛ كيونكہ صدق و سچائى اور اخلاص كے ساتھ اس كام كو نيكى و بھلائى اور تقوى و پرہيزگارى ميں تعاون شمار كيا جائے گا، اور يہ نصيحت كے باب ميں سے ہے، اللہ تعالى سب كو توفيق عطا فرمائے .

ماخذ: كتاب مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ لسماحۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ تعالى ( 8 / 420 )