جمعرات 27 جمادی اولی 1446 - 28 نومبر 2024
اردو

کیا کوئی عیسائی اسلام میں داخل ہوسکتا ہے؟

سوال

مرحبا میرانام ۔۔۔۔۔ ہے میں سویڈن کارہائشی اورغیرمسلم ہوں ، لکن اسلام کابہت زيادہ اہتمام کرتا ہوں توکیا میرے جیسے شخص کے لیے مسلمان ہونا ممکن ہے ؟
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اسلام میرے افکار کے موافق ہے اورمیں اسلام کے متعلق مزیدمعلومات چاہتا ہوں ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس ویپ سائٹ پرعزیز وکریم مہمان کوخوش آمدید ، ہم حقیقی طورپر آپ کے مشکور ہیں کہ آپ اسلام کا بہت اہتمام کررہے ہیں اس لیے اللہ تعالی کے حکم سے یہ آپ کی ھدایت کا سبب بنے گا ۔

اورآپ کا یہ کہنا کہ اسلام میرے افکار کے موافق ہے آپ کے افکار کی پختگی اورسلیم ہونے پردلالت کرتا ہے اورآپ کی اچھی فطرت حق کے موافق اوراسے قبول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

اورپھراللہ سبحانہ وتعالی کابھی فرمان ہے :

اللہ تعالی کی وہ فطرت جس پراس نے لوگوں کوپیدا فرمایا ہے ۔

اورآپ کا یہ سوال کہ آیا آپ مسلمان ہوسکتے ہيں ؟

تواس کاجواب ہے کہ آپ بالکل یقینا مسلمان بن سکتے ہیں اس میں آپ جلدی کریں اورتردد اورشک کا شکار نہ ہوں ، ہم آپ کواس وقت بطور سائل اورمستقبل قریب میں ان شاء اللہ اپنے ایک مسلمان بھائ ہونے کی حیثیت سےخوش آمدید کہتے ہیں ۔

اورآپ کواس اچھی ابتدا پرمبارکباد دیتے ہیں کہ آپ کا سینہ قبول اسلام اوراس کی تعلیم کے لیے کشادہ ہوچکا ہے ، تواب صرف آپ اتنا کریں کہ کلمہ شہادت پڑھ کراسلام قبول کریں اورپھر اسلامی تعلیمات پرعمل پیرا ہوں ، آپ اہم جوابات مندرجہ ذیل سوالات نمبروں پر پڑھ سکتے ہيں : 703 اور 378 اور 6703 اور 12373 .

مستقبل میں ہمیں آپ کے کسی بھی سوال کا جواب دیتے ہوۓ بہت زيادہ خوشی محسوس ہوگی ، اورہم اس دین حنیف کی فہم کے سلسلہ میں آپ کا تعاون کرکے خوش ہوں گے ۔

ہم آپ کے ایک دفعہ پھرمشکورہیں ، اورسلامتی اس پرہوتی ہے جو ھدایت کی پیروی کرتا ہے ۔ والسلام علی من اتبع الھدی ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد