جمعرات 6 جمادی اولی 1446 - 7 نومبر 2024
اردو

وہ اسلام کے بہت زيادہ قریب ہے

سوال

میں ھندو ہوں اورمیرے اندر اسلام کی طرف میلان پیدا ہوچکا ہے ، آپ کی ویپ سائٹ کے صفحات میرے جیسے کئ ملین نوجوانوں کے لیے اللہ کی طرف سے رحمت ہیں ، میں عنقریب اسلام قبول کرنے کا اعلان کرنے والا ہوں ، میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ میرے قبول اسلام کی دعا کریں ، اورمیں امیدرکھتا ہوں کہ ( اللہ تعالی کی توفیق سے ) آپ اپنے اچھے کام جاری رکھیں جوآپ جیسے لوگوں کوہی زيب دیتے ہیں ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم اس تعریف کرنے پرآپ کےمشکور اورآپ کواقرار اسلام پرمبارکباد دیتے ہیں ، اورہم یقینی اورعملی طورپر آپ کے اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کودیرسے نہیں بلکہ جتنی جلدی ہوسکے اسلام قبول کرنے کوتوفیق سے نوازے ، توہم دعا کرتے ہوۓ یہ کہتے ہیں :

اے اللہ اپنے اس بندے کوصراط مستقیم کی جلدازجلد ھدایت نصیب فرما ، اوراس کے مقدرمیں جتنی جلدی ہوسکے دین اسلام قبول کرنے کی ھدایت لکھ دے ،اے اللہ یقینا تودعاسننے اورقبو ل کرنے والا ہے ۔ آمین یا رب العالمین ۔

اے عقل منداورپختہ اورذہین وفطین ذہین کے مالک اب آپ پرصرف ایک عملی قدم اٹھانا باقی ہے آپ یہ قدم جلدازجلد اٹھائيں اوردنیاوآخرت میں سعادت مندی حاصل کریں ، اللہ تعالی جس کے مقدرمیں ھدایت لکھ دے تواس کے لیے سب مشکلات کوآسانی میں بدل دیتا ہے ۔

آپ اپنے پروردگار اوررب کی بات مانتے ہوۓ کلمہ پڑھیں اوراسلامی عبادات بجا لائيں ، اور یہ یادرکھیں کہ مزید انتظار رکرنے میں کوئ‏ بھی کسی قسم کی مصلحت اورفائدہ نہيں اس لیے کہ آپ کے علم میں نہیں کہ موت نے کب اورکہاں آدبوچنا ہے ۔

اورشائد آپ کواس کا بھی ادراک ہوکہ آپ جواجرو ثواب ابھی اسلام قبول کرکے حاصل کرسکتے ہیں اس میں دیر کرنے وہ اجروثواب جاتا رہے گا اوراس میں کمی واقع ہوتی جاۓ گی ، کیونکہ اس انتظاراسلام قبول کرنے میں دیرکرنے میں آپ کی کتنی نمازيں ، روزے ، اللہ تعالی کا ذکر ، صلیہ رحمی ، تلاوت قرآن مجید ، اوراسی طرح دوسرے نیکی کے کام فوت ہوجائيں گے جن کا دوبارہ ہاتھ لگنا محال اورناممکن ہے ۔

اٹھیں اورتردد کا شکار نہ ہوں اورپختہ عزم کریں اورانتظارکی کوشش نہ کریں ، آپ کواپنے دین کے بدلنے اورعزیزو اقربا ورشتہ داروں کی باتیں اورانکارکی وجہ سے اسلام قبول کرنے میں پس پیش سے کام نہیں لینا چاہيۓ اوریہ آپ کے آڑے نہیں آنی چاہییں ۔

اس لیے کہ جوبھی حق کوجان لیتا اور اس پرچل پڑتا ہے وہ اس کے راستے میں پھر قربانیاں بھی دیتا اورتکلیفوں پرصبر بھی کرتا ہے ۔

ہماری دلی تمنا ہے کہ آپ کوحق قبول کرنے کی توفیق اور ھدایت اورسچائ نصیب ہو اورحق پرچلنے میں جوتکلیفیں آئيں ان پرآپ کوصبر کی توفیق حاصل ہو ، والسلام علی من اتبع الھدی ، سلامتی تواسے ہی ملتی ہے جوحق اورھدایت کی پیروی اوراتباع رکتا ہے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد