جمعرات 27 جمادی اولی 1446 - 28 نومبر 2024
اردو

معدے كا السر ہونے كى بنا پر ڈاكٹروں نے روزہ نہ ركھنے كا مشورہ ديا ہے

سوال

ايك شخص آٹھ برس سے معدے كے السر كى بيمارى كا شكار ہے اور ڈاكٹروں نے بيمارى بڑھ جانے كى بنا پر اسے روزہ نہ ركھنے كا مشورہ دے ركھا ہے اس كا علاج معالجہ جارى ہے كيا ايسا كرنا جائز ہے يانہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" اس كے ليے روزہ چھوڑنا جائز ہے، اور اگر اسے شفايابى كى اميد ہے تو ان روزوں كى قضاء ميں روزے ركھےگا، ليكن اگر شفايابى كى اميد نہيں تو پھر وہ ماہ رمضان كے ہر دن كے بدلے ايك مسكين كو كھانا دےگا " انتہى.

ديكھيں: فتاوى الشيخ محمد بن ابراہيم رحمہ اللہ ( 4 / 180 ).

ماخذ: الاسلام سوال و جواب