بدھ 2 رجب 1446 - 1 جنوری 2025
اردو

کیا درد شقیقہ کی وجہ سے روزہ افطار کیا جاسکتا ہے ؟

سوال

میری ایک سہیلی ہے جودرد شقیقہ کی وجہ سے رمضان کے روزے نہيں رکھتی توکیا ایسا کرنا جائز ہے ؟ اوروہ ان ایام کی قضاء کیسے کرے گی ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مریض کے لیے روزے چھوڑنے جائزہیں کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

اورجوکوئي مریض ہو یا مسافر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرے البقرۃ ( 185 ) ۔

یہ اس مرض میں ہے جوشدید ہواورروزہ رکھنے سے مشقت حاصل ہوتی ہو ، لیکن تھوڑی بہت بیماری جس میں روزہ رکھنے میں مشقت نہ ہوتی ہوروزہ چھوڑنے کے لیے اسے عذر شمار نہيں کیا جائے گا ۔

مزيد تفصیل کے لیے آپ سوال نمبر ( 12488 ) کے جواب کا بھی مطالعہ کريں ۔

جب درد شقیقہ کی وجہ سے روزہ رکھنے میں شدید مشقت ہوتی ہو تواس حالت ميں روزہ چھوڑنا جائز ہے اوربعد میں وہ ان ایام کی قضاء کرے ۔

اوراگر یہ درد مسلسل ہوتی ہو اوربعد میں قضاء کی نہ کرسکتی ہو وہ ہر دن کے بدلے میں ایک مسکین کو کھانا کھلائے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب