بدھ 8 رجب 1446 - 8 جنوری 2025
اردو

چھوٹے دنوں کے روزے

سوال

میں کرہ ارضی کے دائرہ قطب شمالی کے قریب رہائش پذیر ہوں جہاں پر دن صرف ساڑھے چار گھنٹے کا ہوتا ہے تو ہم رمضان میں روزے کا کیا کریں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر آپ کے ملک میں دن اور رات میں امتیاز پایا جاتا ہے تو آپ پر یہ لازم ہے کہ آپ طلوع فجر سے لے کے غروب شمس تک روزہ رکھیں چاہے دن چھوٹا ہو یا بڑا ۔

اللہ تعالی آپ کو اور ہمیں اپنی اطاعت اور بہتر عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

استفادہ اور زیادہ وضاحت کے لۓ آپ سوال نمبر (1730) کا مراجع ومطالعہ کریں ۔

واللہ تعالی اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد