منگل 7 رجب 1446 - 7 جنوری 2025
اردو

دوشوال کو روزہ رکھنا جائز ہے

سوال

کیا عید کےدوسرے یا تیسرے دن قضاء کا روزہ رکھنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

عیدالفطر صرف ایک دن ہے جویکم شوال ہے ۔

لیکن لوگوں میں جویہ معروف ہوچکا ہے کہ عید الفطر تین دن ہوتی ہے ، صرف لوگوں میں ہی یہ معروف ہے جس پر کسی بھی قسم کا شرعی حکم منطبق نہيں ہوتا ۔

امام بخاری رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

عیدالفطر کے دن روزہ رکھنے کا باب :

پھر اس کے بعد انہوں نے ابوسعید رضی اللہ تعالی عنہ سے حدیث بیان کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الفطر اورعیدالاضحی کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ۔

دیکھیں صحیح بخاری حدیث نمبر ( 1992 ) ۔

تواس بنا پر عیدالفطر ایک ہی دن ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھنا حرام لیکن شوال کی دو یا تین تاریخ کو روزہ رکھنا حرام نہيں بلکہ رمضان کی قضاء یا دوسرے روزے رکھنا جائز ہیں ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب