اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

میت کی تدفین کے بعد اس کی مغفرت کے لیے الفاظ

08-05-2023

سوال 105361

میت کی تدفین کے بعد کن الفاظ میں اس کے لیے دعا اور استغفار کرنا چاہیے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"ہمارے علم کے مطابق ایسی کوئی حدیث نہیں ہے جس میں تدفین کے بعد میت کے لیے دعا یا استغفار کے مخصوص الفاظ ہوں، ثابت شدہ احادیث مبارکہ میں مطلق طور پر حکم ہے کہ میت کے لیے استغفار کریں اور اس کے لیے ثابت قدمی کی دعا مانگیں۔ تو اس حکم کی تعمیل کے لیے استغفار اور دعا کے کوئی بھی الفاظ اپنائے جا سکتے ہیں، مثلاً: آپ میت کے لیے دعا کر دیں: یا اللہ! اسے مغفرت عطا فرما اور اسے حق پر ثابت قدم فرما۔ یا اسی طرح کے دیگر الفاظ میں دعا کر سکتا ہے۔

اللہ تعالی عمل کی توفیق دے، درود و سلام ہوں ہمارے نبی محمد، آپ کی آل اور تمام صحابہ کرام پر۔" ختم شد
الشیخ عبد العزیز بن باز     الشیخ عبد الرزاق عفیفی     الشیخ عبد اللہ بن قعود

فتاوی دائمی فتوی کمیٹی : (9/94)

واللہ اعلم

جنازہ اور قبروں کے احکام
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔