منگل 5 ربیع الثانی 1446 - 8 اکتوبر 2024
اردو

ویب سائٹ کے بارے میں

اسلام سوال و جواب ویب سائٹ ایک دعوتی، علمی اور تعلیمی ویب سائٹ ہے، اسلام سے متعلق آسان وسائل کے ذریعے، مشورے اور مدلل جوابات فراہم کرنا اس کا ہدف ہے، ان جوابات کی نگرانی اسلامی لیکچرار اور قلمکار الشیخ محمد صالح المنجد کرتے ہیں۔

اسلام سوال و جواب

ویژن:

اسلام کے متعلق انسائیکلوپیڈیا۔

مشن:

اسلام سوال و جواب ویب سائٹ ایک دعوتی، علمی اور تعلیمی ویب سائٹ ہے، اسلام سے متعلق آسان وسائل کے ذریعے، مشورے اور مدلل جوابات فراہم کرنا اس کا ہدف ہے، ان جوابات کی نگرانی اسلامی لیکچرار اور قلمکار الشیخ محمد صالح المنجد کرتے ہیں۔

ویب سائٹ کے اہداف:

  1. اسلام کی ترویج اور اسلام کی  دعوت۔
  2. شرعی علوم کی نشر و اشاعت اور مسلمانوں میں جہالت کا خاتمہ۔
  3. مدلل شرعی جوابات اور مشوروں کے ذریعے لوگوں کے مسائل کا حل۔
  4. اسلام کے متعلق شبہات پھیلانے والوں کا رد۔
  5. زندگی کے مختلف گوشوں سے متعلق علمی، تربیتی اور سماجی مشوروں  کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی۔

ویب سائٹ کا منہج:

یہ ویب سائٹ اہل سنت و الجماعت کے عقائد  اور سلف صالحین کی راہ پر چلنے کی داعی ہے، ویب سائٹ کی اولین ترجیح ہے کہ جوابات قرآن مجید ، صحیح احادیث نبویہ، چاروں فقہی مذاہب کے ائمہ امام ابو حنیفہ، امام مالک، امام شافعی اور احمد بن حنبل سمیت دیگر متقدمین اور متاخرین اہل علم کی گفتگو ، مختلف فقہی اکادمیوں کی قرار دادوں کے ساتھ ساتھ مختلف شرعی گوشوں کے ماہرین کی آرا پر مشتمل ہوں۔

ویب سائٹ  فضولیات، گالم گلوچ اور مناظرانہ  امور جیسی بے فائدہ باتوں میں دخل اندازی سے اجتناب کرتی ہے۔

یا اللہ! ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں کہ اس پر ثابت قدمی  اور بھلائی پر استقامت عطا فرما، اور  تیرے پسندیدہ اور رضا کا موجب بننے والے امور کی توفیق سے نواز۔