"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
کیا یہ صحیح ہے کہ اگر خواتین نے ذکر کی مجلس میں اپنے سروں کو ڈھکا ہوا نہ ہو تو وہاں فرشتے نہیں آتے؟
الحمد للہ.
"مجھے ایسی کسی دلیل کا علم نہیں ہے۔ چنانچہ خواتین قرآن کریم کی تلاوت اور اللہ کا ذکر سر کو کھلے رکھے ہوئے بھی کر سکتی ہیں بشرطیکہ کے ان کے پاس کوئی اجنبی نہ ہو، اور اس سے فرشتوں کے داخل ہونے میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں آتی۔ اللہ تعالی توفیق دینے والا ہے۔"
"مجموع فتاوى ابن باز" (24/85)
واللہ اعلم