اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

بیٹا والد کی وراثت تقسیم ہونے سے پہلے فوت ہو گیا تو کیا پوتوں کو دادے کی وراثت میں سے حصہ ملے گا؟

10-11-2022

سوال 196671

کیا میرے والد کی طرف سے سوتیلے بھائی کے ورثا میرے والد کے وراث بنتے ہیں؟ واضح رہے کہ میرے بھائی کی وفات میرے والد کے فوت ہونے کے بعد ہوئی ہے، تو کیا اب ان کے بچے ہمارے ساتھ ہمارے والد کی وراثت کے حقدار ہوں گے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب کوئی شخص اپنے بیٹوں کو چھوڑ کر فوت ہو اور پھر ترکہ تقسیم ہونے سے پہلے ہی وارث بننے والا بیٹا بھی فوت ہو جائے تو اس بیٹے کے فوت ہونے سے اس کا حصہ کالعدم نہیں ہو گا، بلکہ آپ کے والد کا مکمل ترکہ تمام وارثوں کے درمیان ایسے تقسیم ہو گا کہ جیسے آپ کا یہ بھائی زندہ ہو، پھر اس بھائی کو ملنے والے حصے کو اس کے وارثوں بیوی، بچوں وغیرہ سمیت تمام شرعی وارثوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

واللہ اعلم

وراثت اور ترکہ کی تقسیم
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔