اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

کیا یہ حدیث ( ادبنی ربی فاحسن تادیبی ) صحیح ہے

11-10-2003

سوال 21635

اس حدیث ( ادبنی ربی فاحسن تادیبی ) میرے رب نے مجھے ادب سکھایا اور اچھا ادب سکھایا ہے ) کا درجہ کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


یہ حدیث ضعیف ہے ۔

ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں کہ : اس حديث کی سند ثابت نہیں ۔ دیکھیں " احادیث القصاص ( 78 )

اور امام شوکانی رحمہ اللہ تعالی نے اسے " الفوائد المجموعۃ " ( 1020 ) میں نقل کیا ہے ۔

اور الفتنی نے " تذکرۃ الموضوعات " ( 87 ) میں ذکرکیا ہے ۔

لیکن اس حدیث کا معنی صحیح ہے ۔

واللہ تعالی اعلم .

ضعیف احادیث
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔