اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

پيٹ ميں ہوا پھرنا

04-07-2008

سوال 2174

اگر كوئى شخص باوضوء ہو اور اپنے پيٹ ميں ہوا پھرنے كى گڑگڑ سنے ليكن ہوا خارج نہ ہوئى ہو تو اس كا حكم كيا ہے، آيا وہ باوضوء ہے يا كہ اس كا وضوء ٹوٹ گيا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر شخص باوضوء ہو اور اپنے پيٹ ميں ہوا پھرنے كى آواز سنے تو اس سے وضوء نہيں ٹوٹتا جب تك كہ ہوا خارج نہ ہو، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" تم ميں كوئى ايك جب اپنے پيٹ ميں كچھ گڑبڑ پائے اور اسے اشكال پيدا ہو كہ آيا اس كى ہوا خارج ہوئى ہے يا نہيں تو وہ اس وقت تك مسجد سے نہ نكلے جب تك وہ آواز نہ سن لے، يا پھر بدبو نہ پا لے "

صحيح مسلم ( 1 / 190 ) .

نواقض وضو
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔