"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اگر مسلمانوں كے ليے قبرستان نہ ہو تو مسلمان شخص كو فوت ہونے كى شكل ميں كفار كے قبرستان ميں دفن نہيں كيا جائےگا، بلكہ صحراء ميں كوئى جگہ تلاش كر كے وہاں دفن كريں اور جگہ كو برابر كر ديا جائے تا كہ قبر اكھاڑنے سے محفوظ رہے، اور اگر بغير كسى مشكل اور كم خرچ كے نزديك ترين مسلمان علاقے ميں منتقل كرنا ميسر ہو تو يہ زيادہ بہتر ہے.
اور رہا مسئلہ كفار كو غسل دينے والى جگہ ميں مسلمان ميت كو غسل دينے كا تو اگر بغير كسى خرچ كے اس كے علاوہ كوئى اور جگہ ميسر نہ ہو تو وہاں غسل دينے ميں كوئى حرج نہيں ہے.
اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمت نازل فرمائے .