"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
كيا بناوٹى پلكيں اور ناخن لگانے جائز ہيں يا نہيں ؟
الحمد للہ.
بناوٹى بال لگانے جائز نہيں كيونكہ وصل شعر ( يعنى بال ملانے ) ميں شامل ہوتا ہے، اور وحشى جانوروں كى طرح لمبے لمبے ناخن لگانے كا طريقہ بھى ہمارے ہاں كفار كى جانب سے آيا ہے، حالانكہ شريعت مطہرہ نے تو ناخن كاٹنے اور لمبے ناخن نہ ركھنے كا حكم ديا ہے، تو پھر ہم اپنى شريعت مطہرہ كى مخالفت كيوں كريں ؟.
اللہ تعلى سے ہمارى دعا ہے كہ ہميں ہدايت نصيب فرمائے.
واللہ اعلم .