اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

کسی دوسرے کی جانب سے حج کرنے کےلیے حاصل کیے گئے اخراجات میں کمی یا زيادتی ہوجائے توکیا حکم ہے ؟

22-04-2009

سوال 26342

اگرکسی شخص نےمیت کی جانب سے حج کرنے کے لیے دوسرےشخص کومحدود رقم دی اوروہ حج کی ادائيگي کے لیے چلاگيا ، اوراس کےاخراجات اس رقم سے کم ہوئے یابڑھ جائيں تواس کا حکم کیا ہوگا ؟
میری گزارش ہے کہ آپ یہ بھی وضاحت فرمائيں کہ آيا جب اس نے میت کی جانب سے اس کام کواحسن انداز میں سرانجام دیا تواسے اجروثواب بھی حاصل ہوگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


مسلمان اپنی شروط پرقائم رہتےہیں ، لھذا اگررقم دینے اورلینےو الوں کے مابین یہ شرط طے ہوئي کہ اگراس میں کمی ہوگي تووہ ادائيگي کرے گا اوراگراخراجات سے رقم بڑھ جائے تواسے واپس کرنا ہوگي ، توپھر ہرایک کواس کی وفاکرنا ہوگي اورشرط پرعمل کريں گے ۔

لیکن اگر ان کے مابین کوئي شرط نہيں رکھی گئي توپھر وہ زائد رقم رکھے گااور کمی کوپورا کرے گا ، اوررہا اجروثواب کا معاملہ تواگروہ اچھی اورصالح نیت سے مال لیتا اورجواس پرواجب ہے اس کی ادائيگي کرتا ہےتوان شاء اللہ اسے اجروثواب بھی حاصل ہوگا ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنےوالا ہے .

حج کے متفرق مسائل
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔