اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

محنت نہ کرنے والے طلبہ پر استاد کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کا حکم

02-02-2018

سوال 266624

اس بات کا کیا حکم ہے کہ استاد ایسے طلبہ پر مالی جرمانہ عائد کرے جو ہوم ورک نہ کریں اور پھر ان سے یہ جرمانہ وصول کر کے ایسے طلبہ میں تقسیم کر دے جنہوں نے ہوم ورک کیا تھا؟ اور ایک استاد اس رقم کو اللہ کی راہ میں صدقہ کر دیتا ہے تو اس کا کیا حکم ہوگا؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

محنت نہ کرنے والے طلبہ پر مالی جرمانہ کرنا جائز نہیں ہے، چاہے جرمانے کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کو صدقہ کر دے یا محنتی طلبہ میں تقسیم کرے؛ کیونکہ مالی جرمانہ عائد کرنا شرعی حکمران کا حق ہے، یا پھر وہ لوگ مالی جرمانہ عائد کر سکتے ہیں جو حکمران کے نمائندے ہیں یا قاضی ہیں یا گورنر ہیں۔ اگرچہ اس بات میں بھی اہل علم کا اختلاف ہے کہ مالی جرمانے کی صورت میں سزا دی بھی جا سکتی ہے یا نہیں؟

بنیادی اور اصولی طور پر مسلمان کا مال دوسروں پر حرام ہے؛ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے: (تمہارا خون، مال و دولت اور عزت آپس میں تمہارے لیے اسی طرح حرام ہیں جیسے تمہارا آج کا دن ، اس ماہ میں اور اس شہر میں حرمت والا ہے، یہ یہاں موجود افراد یہ بات ان لوگوں تک پہنچا دیں جو یہاں موجود نہیں ہیں) بخاری: (67)، مسلم: (1679)

دائمی فتوی کمیٹی سے بھی یہ سوال پوچھا گیا کہ: کچھ قبائل کے لوگوں نے آپس میں اتفاق کر لیا ہے کہ جو فلاں فلاں کام کرے گا اس پر اتنا جرمانہ ہو گا، تو اس کا کیا حکم ہے؟

کمیٹی نے جواب دیا:
"ایسے کرنا جائز نہیں ہے؛ کیونکہ یہ مالی تعزیری سزا ہے  اور یہ ایسے افراد کی طرف سے لگائی گئی ہے جنہیں شرعی طور پر مالی سزا دینے کا حق ہی نہیں ہے، بلکہ مالی سزا دینا قاضی کا کام ہے، اس لیے مجوزہ جرمانوں کو فی الفور ترک کرنا واجب ہے۔" ختم شد
"فتاوى اللجنة الدائمة" (19/ 252)

واللہ اعلم.

تعزیری سزائیں اور حدود
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔