"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
كيا كوئى ايسى حديث ملتى ہے جس ميں حصول بركت كے ليے سو بار سورۃ فاتحہ پڑھنے كا ذكر ہو ؟
الحمد للہ.
اللہ تعالى سے كوئى چيز طلب كرنے كے ليے سو بار سورۃ فاتحہ پڑھنے كى مشروعيت ميں كوئى صحيح حديث ثابت نہيں لہذا ايسا كرنا جائز نہيں ہے.
آپ كو سنت نبويہ پر عمل كرتے ہوئے اللہ تعالى كے اسمائے حسنى اور اللہ كى صفات كے ذريعہ اور وسيلہ سے سوال كرنا چاہيے.
اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:
اللہ تعالى كے اچھے اچھے نام ہيں تم اس سے اسے پكارو الاعراف ( 180 ).
سورۃ فاتحہ قرآن مجيد كى عظيم سورت ہے آپ جب چاہے بغير كسى معين عدد يا معين كيفيت جو شريعت ميں وارد نہيں پڑھ سكتے ہيں.
اللہ تعالى ہميں اور آپ كو ہر قسم كى بھلائى كى توفيق نصيب فرمائے.
واللہ اعلم .