"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
Elleebana ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ یہ ٹیکنالوجی پلکوں کو مزید گھنے بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اور اس کے اثرات کچھ عرصے تک باقی رہتے ہیں، انٹرنیٹ پر اس کی تشہیر اور ترویج کے بہت سے اعلانات موجود ہیں، ان میں اس کا طریقہ کار اور کیفیت وغیرہ تفصیل سے بیان کی گئی ہے، کیا اس طریقے پر قدرتی بالوں کے ساتھ نقلی بالوں کو ملانے کا حکم لاگو نہیں ہو گا؟
الحمد للہ.
اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے البتہ یہ شرط ہے کہ اس کی وجہ سے آنکھوں کو نقصان نہ پہنچے؛ کیونکہ دنیاوی اشیا کے بارے میں بنیادی حکم یہی ہے کہ انہیں استعمال کرنا جائز ہے۔
نیز اس طریقے کا وصل یعنی اصلی بالوں کے ساتھ نقلی بالوں کو ملانے سے کوئی تعلق نہیں ہے؛ کیونکہ اس میں پلکوں کو رَنگ کر اوپر کی جانب اٹھا دیا جاتا ہے، اس کے لیے متنوع قسم کے محلول اور آلات استعمال کیے جاتے ہیں، ان میں اصلی پلکوں کے ساتھ نقلی پلکیں نہیں لگائی جاتیں۔
تاہم اگر اس طریقے سے آنکھوں کو نقصان پہنچتا ہو تو یہ طریقہ کار حرام ہو گا؛ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے کہ: (اپنے آپ کو اور نہ ہی دوسروں کو نقصان پہنچاؤ)اس حدیث کو امام احمد: (2865) ابن ماجہ : (2341) نے روایت کیا ہے اور البانیؒ نے اسے صحیح ابن ماجہ میں صحیح قرار دیا ہے۔
واللہ اعلم