"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
الحمدللہنہ توسڈنی اورنہ ہی ابوظبی اوربحرین حج اورعمرہ کے لیے میقات ہے ، اورنہ ہی آپ جیسے لوگوں کے لیے جدہ ہی میقات ہے بلکہ یہ تواس کے رہائشی لوگوں کے لیے میقات ہے ۔
بلکہ تم پرواجب ہے کہ تم فضائي راستے سے گزرواورمکہ جانے کا ارادہ ہو توسب سے پہلے میقات سے احرام باندھو کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میقات مقرر کرتے وقت فرمایا تھا : '
( یہ اہل میقات کے لیے بھی میقات ہيں اوران کےلیے بھی جوحج اورعمرہ کرنے کےلیے یہاں سے گزریں ان کے لیے بھی میقات ہیں ) ۔
اورآپ کےلیے یہ ممکن ہے کہ آپ ہوائي جہاز کے عملہ کے ارکان سے میقات سے گزرنے سے قبل ہی میقات کا پوچھ لیں ، اوراگر آپ لوگ میقات سے قبل ہی احرام پہن لیں اوراس خدشہ سے کہ کہيں بغیر احرام ہی میقات سے تجاوز نہ کرجائيں میقات سے قبل ہی تلبیہ بھی کہہ لیں تواس میں کوئي حرج نہيں ۔
اوررہا مسئلہ احرام کی تیاری یعنی غسل اورصفائي وغیرہ اوراحرام کی چادریں پہنناتویہ ( میقات سے قبل )کسی بھی جگہ ہوسکتی ہے ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .