اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

كمپنيوں كےسٹور ميں پڑي معدنيات فروخت كرنے حكم

11-12-2004

سوال 41098

مندرجہ ذيل طريقہ سےمعدنيات كي خريدوفروخت كا حكم كيا ہے؟
معدنيات كي مالك كمپني ان معدنيات كوكسي دوسري كمپني كےسٹور ميں محفوظ كرتي ہے جواس معدنيات كي حفاظت كےليےخاص ہے، اوراس كےليے كرائے كا معاھدہ بھي لكھا جاتا ہے، پھر كوئي شخص كمپني يا بنك معدنيات كي مالك كمپني سےيہ معدنيات خريد لےليكن يہ معدنيات اسي جگہ يعني اسي حفاظت كرنےوالي كمپني كےپاس ہي رہےاوراس كي قيمت مالك كوادا كردي جاتي ہے، صرف اتنا ہوتا ہےكہ كرائے كا معاھدہ تبديل كر كے اس ميں خريدار كانا لكھ ديا جاتا ہے توكيا اسےقبضہ ياگرفت ميں لينا شمار كيا جائےگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

حديث ميں يہ ثابت ہے كہ :

نبي كريم صلي اللہ عليہ وسلم نے جہاں مال خريدا گيا ہووہيں فروخت كرنےسےمنع فرمايا ہےحتي كہ تاجر اپنےگھروں كولےجائے. سنن ابوداود حديث نمبر ( 3499 ) علامہ الباني رحمہ اللہ تعالي نےصحيح ابوداود ميں اسے حسن قرار ديا ہے.

اور ايك حديث ميں ہے كہ نبي كريم صلي اللہ عليہ وسلم نے حكيم بن حزام رضي اللہ تعالي عنہ كوفرمايا:

( وہ چيز فروخت نہ كرو جو تمہارے پاس نہيں ہے ) جامع ترمذي حديث نمبر ( 1232 ) علامہ الباني رحمہ اللہ تعالي نے صحيح ترمذي ميں اس حديث كو صحيح قرار ديا ہے.

اور علماء كرام رحمہم اللہ تعالي نےبيان كيا ہے كہ فروخت كردہ چيزكے مختلف ہونےسے قبضہ بھي مختلف ہوگا، لھذا مثلا سونا اور چاندي كا قبضہ زمين اور جائداد سےمختلف ہے، لھذا منقولہ اور غير منقولہ اشياء كےقبضہ ميں فرق كيا جائےگا.

اوريہ معدنيات بھي ايسا معلوم ہوتا ہے كہ بہت ضخامت اور ٹركوں اور سٹور اور اسے اٹھانےكےليے سازو سامان كي ضرورت ہونےكي بنا پر ان كا منتقل كرنا مشكل ہے، لھذا حفاظت كرنےوالي كمپني كےپاس ہي رہنا اس كي ضرورت ہے ، اس ليے ميرے خيال ميں اس طريقہ سے اس كي فروخت كرنے ميں كوئي مانع نظر نہيں آتاصرف اتنا ہي كافي ہے كہ معاھدہ ميں نام بدل كرخريدار كا نام لكھ ديا جائے.

واللہ تعالي اعلم .

خرید و فروخت
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔