اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

کفارہ کے روزوں میں حیض آنے سے تسلسل میں انقطا‏ع پیدانہیں ہوتا

28-11-2003

سوال 45908

ایک عورت اپنے گناہ کے کفارہ میں دوماہ کے مسلسل روزے رکھ رہی ہے اورماہواری کی بنا پرروزے ترک بھی کرے گا توکیا دوماہ کے بعداس پران روزوں کی قضاء واجب ہوگی یا کچھ اور ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جس پردوماہ کے مسلسل روزے رکھنے لازم ہوں اوراسے حیض آجائے توان ایام میں وہ روزے نہيں رکھے گی بالاجماع پھرروزے مکمل کرنے کےبعد ماہواری کے ایام میں ترک کردہ روزوں کی قضاء میں روزے رکھے گی ۔

ابن قدامہ رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

( اہل علم کا اجماع ہے کہ تسلسل سے روزے رکھنے والی عورت کواگرروزے مکمل کرنے سے قبل ہی ماہواری آجائے تووہ پاک ہونے کے بعد ان کی قضاء کرے گی اوراسی پربنا بھی کرے گي کیونکہ دوماہ میں حیض سے بچنا ممکن نہیں ، صرف ایک صورت میں کہ اگر حیض آنا بند ہوجائے ) ۔انتھی ۔

دیکھیں : المغنی لابن قدامۃ ( 8 / 21 ) ۔

واللہ اعلم .

کفارہ
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔