اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

ٹیلی فون پر خاوند اوربیوی کی جنسی بات چیت

17-05-2004

سوال 4807

کیا خاوند اوربیوی کے لیے جائز ہے کہ وہ ٹیلی فون پر جنسی بات چيت کریں جس سے شھوت میں انگیخت پیدا ہو اور دونوں یا کسی ایک کا انزال ہوجائے ( ہاتھ کے استعمال کے بغیر اس لیے کہ یہ حرام ہے ) ؟
ایسا ہوتا رہتا ہے اس لیے کہ میرا خاوند ہمیشہ مسافررہتا اورہم چارماہ بعد ہی آپس میں ایک دوسرے کودیکھتے ہیں ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے مندرجہ بالا سوال فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے رکھا توان کا جواب تھا :

اس میں کوئي حرج والی بات نہیں ایسا کرنا جائز ہے ۔

سوال : ؟

اگرانزال مشت زنی ( یعنی ہاتھ استعمال کرنے ) سے ہو ؟

جواب : ہاتھ استعمال کرنے میں نظر ہے ، ایسا کرنا جائز نہیں لیکن اگر زناکا ڈر ہوتو ۔

سوال ؟

ہاتھ استعمال کرنے کے بغیر کوئي مانع نہیں ؟

جی ہاں ہاتھ استعمال کرنے کے بغیر کوئي مانع نہيں ، وہ یہ تصور کرے کہ بیوی اس کے ساتھ ہے تواس میں کوئي حرج نہیں ۔ ا ھـ

دونوں کواس پر متنبہ رہنا چاہیے کہ ان کی کلام کوئي اورنہ سن رہا ہو یا پھران کی کوئي جاسوسی نہ کررہا ہو ۔

واللہ تعالی اعلم .

خاوند اور بیوی کے درمیان معاشرت
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔