"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
ايك شخص علمى سند كى بنا پر ملازمت كر رہا ہے، اس نے امتحانات ميں نقل كر كے سند حاصل كى تھى، اور اس وقت وہ اپنے كام ميں ماہر ہے اس كى تنخواہ كا حكم كيا ہے حلال ہو گى يا حرام ؟
الحمد للہ.
ان شاء اللہ اس ميں كوئى حرج نہيں، اس نے امتحانات ميں جو نقل كى تھى اس پر توبہ كرنى چاہيے، اور اگر وہ ملازمت ميں اپنى ڈيوٹى اسى طرح كر رہا ہے جس طرح حق ہے اور مہارت سے كام كرتا ہے تو اس كى كمائى ميں كوئى حرج نہيں؛ ليكن اس نے دھوكہ و فراڈ اور نقل كرنے كى غلطى كى ہے، اسے اس كام سے اللہ تعالى كے ہاں توبہ كرنى چاہيے " انتہى.