"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
آج کل گریجویشن کی تقریبات بہت زیادہ منعقد ہونے لگی ہیں اور ان میں لڑکے اور لڑکیوں کی دلچسپی بہت بڑھ گئی ہے، ان میں خطیر رقم خرچ کی جاتی ہے،میرا سوال ہے کہ ان تقریبات کا شرعی حکم کیا ہے؟
الحمد للہ.
اول:
ایک طالب علم کا گریجویشن کا مرحلہ مکمل کرنا اور پھر کامیابی کی سند حاصل کرنا ایسا معاملہ ہے کہ جس میں طلبہ، اہل خانہ، ساتھی اور دوست احباب سب لوگ اس خوشی میں شریک ہوتے ہیں؛ کیونکہ یہ وقت ایک ایسا وقت ہے جو محنت، جد و جہد اور پریشانی سے نکل جانے کی نوید سناتا ہے، اس کے بعد طالب علم ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو جاتا ہے کہ طالب علم خود کفیل ہو جاتا ہے اور اپنی کمائی سے اپنی ضروریات پوری کرنے لگتا ہے، اپنی محنت کا پھل حاصل کرتا ہے، اس لیے گریجویشن کے بعد خوشی ایک فطری اور طبعی امر ہے جو کہ عمومی طور پر انسانی نفسیات کے بھی عین مطابق ہے۔ لیکن اگر یہی شخص مزید بلندیوں پر پہنچے اور ایمان کی دولت سے معمور ہو تو اس خوشی کے ساتھ ایک اور عظیم احساس اور شعور بھی دل میں پیدا ہو جاتا ہے اور وہ ہے اللہ کی نعمت کا احساس، پھر اس احساس پر انعام کرنے والی ذات کا شکر، نیز یہ بات بھی دل میں اچھی طرح تازہ ہو جاتی ہے کہ یہ صرف اللہ تعالی کا ہی کرم اور فضل ہے، وہی اس خوشی کے حصول میں معاون اور کامیابی دینے والا ہے، اگر وہ ذات نہ ہو تو انسان کی کامیابی اور کاوش تو دور کی بات ہے ؛ انسان خود بھی موجود نہ ہو۔
دوم:
گریجویشن کی خوشی میں اظہار مسرت میں کوئی حرج نہیں ہے، اسی طرح دوست احباب اور اہل خانہ کو مدعو کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ طالب علم کو فاضل ہونے پر خوشخبری دیں، جیسا کہ اگر جامعہ اچھے نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلیے تقریب کا انعقاد کرتا ہے کہ دیگر پڑھنے والے طلبہ میں بھی اس مرحلے تک پہنچنے کا شوق پیدا ہو تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
در حقیقت ایسی تقریبات کا حکم مباح ہے، چاہے یہ تقریبات طلبہ کیلیے منعقد ہوں یا طالبات کیلیے، بشرطیکہ میں ان میں کوئی غیر شرعی کام نہ کیا جائے، ان تقریبات میں کئے جانے والے غیر شرعی امور میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:
اسی طرح فرمانِ باری تعالی ہے:
( وَآتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِرَبِّهِ كَفُورًا )
ترجمہ: اور رشتے داروں کا اور مسکینوں اور مسافروں کا حق ادا کرتے رہو اور بے جا خرچ سے بچو [26] بے جا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ہی ناشکرا ہے۔ [ الإسراء:26، 27]
یہ چیز بھی اسی برائی میں شامل ہو گی کہ ان تقریبات میں داخلے کیلیے مہنگی فیس رکھ دی جائے، جس کی وجہ سے غریب طلبہ اور ان کے اہل خانہ پریشان ہوتے ہیں کہ ان کے پاس ٹکٹ خریدنے کی استطاعت نہیں ہوتی۔
اس لیے طالبات کی تقریبات ایسی جگہوں میں منعقد کرنا لازمی ہو جاتا ہے جہاں پر مردوں کی طالبات تک رسائی نہ ہو۔
بعد ازاں:
گریجویشن کی تقریبات میں عام طور پر مذکورہ بالا برائیاں پائی جاتی ہیں، ان سے بچنا ضروری ہے، اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اسے روکنا اور ٹوکنا چاہیے۔
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ مسلم نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی حفاظت فرمائے، انہیں قرآن کریم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق دے۔
واللہ اعلم