اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

بيوى كو كہا اگر تو نے دوبارہ آواز بلند كى تو يہ ہمارے درميان عليحدگى ہو گى

18-04-2010

سوال 131059

ميرے اور بيوى كے مابين جھگڑا ہو گيا كيونكہ بيوى كى آواز باہر گئى تھى، ميں مكمل غصہ كى حالت ميں تھا تو اسے كہنے لگا: اگر تو نے دوبارہ ايسا كيا تو يہ ہمارے مابين عليحدگى ہوگى، ميں نے جب يہ كہا تو ميرا ارادہ نہ تھا، بلكہ ميں نے تو اسے ڈرانا چاہا، اور اب تك اس نے ايسا نہيں كيا اس كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

لفظ فراق اور عليحدگى جمہور علماء كے ہاں طلاق كے كنايہ والے الفاظ ميں شامل ہوتا ہے، اس ليے اس سے اس وقت تك طلاق واقع نہيں ہو گى جب تك طلاق كى نيت نہ ہو.

ديكھيں: المغنى ابن قدامہ ( 7 / 294 ).

اگر معاملہ ايسے ہى ہے جيسا آپ بيان كر رہے ہيں كہ آپ نے بيوى كو ڈرانا چاہا تھا اور طلاق كا ارادہ نہ تھا تو اگر وہ آواز بلند كر بھى لے تو بھى اسے طلاق نہيں ہوگى.

مزيد آپ سوال نمبر ( 85575 ) اور ( 82400 ) كے جوابات كا مطالعہ ضرور كريں.

آپ كو چاہيے كہ طلاق كا لفظ زبان سے نكالنے سے اجتناب كريں، اور غصہ اور جھگڑے كے وقت بھى اس كے استعمال سے بچيں، كيونكہ اس ميں ازدواجى زندگى كو خطرہ پيدا ہو سكتا ہے.

واللہ اعلم .

طلاق
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔