الحمد للہ.
روزے کس پر فرض ہیں :
اول :
جب کوئي رمضان میں دن کو روزے کی حالت میں ایک ہی دن میں ایک یا کئي ایک باراپنی بیوی سے جماع کرے تواس پر ایک ہی کفارہ ہوگا ، اورجب رمضان کے مختلف ایام میں بیوی سے جماع کرے تواس پر ایام کے حساب سے کفارہ ہوگا ۔
دوم :
جماع کی وجہ سے کفارہ لازم ہے چاہے وہ اس کےحکم سے جاہل ہی کیوں نہ ہو کہ جماع سےکفارہ لازم آتا ہے ۔
سوم :
اگر بیوی جماع پر راضي ہوتواس پر بھی جماع کا کفارہ ہوگا ، لیکن اگر وہ مکرہہ یعنی اسے مجبور کیا گيا ہو تو پھر کفارہ نہيں ہوگا ۔
چہارم :
کھانے کے بدلے میں پیسوں کی ادائیگي کفائت نہيں کرے گی ۔
پنچم :
اپنی اوربیوی کی جانب سے ایک ہی مسکین کو نصف اپنا اورنصف بیوی کی جانب سے پورا ایک صاع کھانا دینا جائز ہے ، جوکہ ایک مسکین شمار ہوگا ۔
ششم :
ساٹھ مسکینوں کا کھانا ایک ہی یا پھر کسی تنظیم کودینا جائز نہيں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ ساٹھ مسکینوں میں تقسیم نہ کرے ، لھذا مؤمن پر واجب ہے کہ کفارہ اوردوسرے واجبات ادا کرنے سے بری الذمہ ہو ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .