الحمد للہ.
پہلی بات:
"ویکیپیڈیا" دو کلمات سے مرکب ہے، "ویکی ویکی(wiki wiki)"اور "انسائیکلوپیڈیا (encyclopedia)" پہلا کلمہ "ہوائی" زبان کا لفظ ہے جسکا مطلب ہے "تیز ترین" اور دوسرا کلمہ انگریزی زبان کا لفظ ہے جسکا معنی "دائرۃ المعارف" ہے، جیسے کہ اسی ویکیپیڈیا ویب سائٹ پر یہ بات موجود ہے۔
یہ غیر منافع بخش سائٹ ہے، جو کہ تاریخ، جغرافیہ، فلسفہ، ریاضی، ادیان، سوانح حیات، اور نامور شخصیات وغیرہ کے بارے میں معلومات پیش کرتی ہے، اسکے منتظمین کی کاوش ہے کہ اسے سب سے بڑا قابل اعتماد آزاد دائرۃ المعارف بنایا جائے، اور اس سائٹ کا مالک ہر سال اپنی سائٹ کیلئے تعاون کی اپیل کرتا ہے، تا کہ اسکی ترقی و ترویج کیلئے خرچہ جات ادا کئے جا سکیں، اس ویب سائٹ نے لوگوں کے کثرت کیساتھ رجوع کرنے کی بنا پر ایک بلند ریٹنگ بھی حاصل کی ہے، اسکے مالک کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر تجارتی اعلانات کو مسترد کردیا گیا ہے، انکا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو معلومات صرف اور صرف علم کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پیش کرتا ہے، مزید اس ویب سائٹ میں ایک خوبی ہے جو کسی اور سائٹ میں نہیں ہے، وہ یہ کہ ہر شخص کو ویب سائٹ پر موجود معلومات میں تبدیلی کرنے کا حق حاصل ہے! اسی وجہ سے بہت سے سائنسی ادارے اور عالمی جامعات اس ویب سائٹ کو قابل اعتماد اور موثوق ذریعہ معلومات شمار نہیں کرتے، اور سائل محترم کی بات کے مطابق عبارتوں کی تبدیلی یہودیوں کے تاریخ مسخ کرنے کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے!
دوسری بات:
ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مسلمان مالی طور پر چاہے تھوڑا ہی کیوں نہ ہو اس سائٹ کیلئے تعاون نہ کرے، کیونکہ ایک تو اس میں کفریہ اور الحاد پر مبنی عبارتیں ہیں، [نعوذ باللہ] اللہ تعالی کو گالیاں دی گئی ہیں، اور ادیان کے زمرہ میں لکھی جانی والی تحریروں کو دیکھنے پر آپکو بہت ہی زیادہ تعجب ہوگا کہ ہندومت، بدھ مت، سکھ، اور اشتراکیت جیسے بت پرست اور الحادی مذاہب کیلئے کس طرح تشہیری مہم چلائی گئی ہے۔
اسی طرح عیسائیت کی تعریف میں بالکل واضح اور گھٹیا عبارت لکھی گئی ہے کہ عیسی علیہ السلام اللہ کے بیٹے ہیں! تو ایک مسلمان کس طرح اس ویب سائٹ کی ترویج اور ترقی کیلئے تعاون کرسکتا ہے؟!
یاد رہے کہ اس گھٹیا ویب سائٹ پر ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد -یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے کیونکہ یہ تقریبا تین سال پہلے کے اعداد وشمار ہیں- درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جن میں ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تصویری خاکوں کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، اور ادارے کی طرف سے اس مطالبے کو یکسر مسترد کر دیا گیا!
تو کیا ایسی ویب سائٹ جسے کفار اور ملحد لوگوں کی ٹیم چلاتی ہو تو ہم کس طرح گناہوں کی دلدل میں پھسنے کیلئے انکا تعاون کر سکتے ہیں؟!
اور اگر ہم ویب سائٹ میں موجود شرعی مخالفات – مثال کے طور پر سیاحت، موسیقی، فلمیں -کو جمع کرنا شروع کردیں تو بات بہت لمبی ہوجائے گی، اور جو کچھ ہم نے ذکر کیا ہے اس میں ویب سائٹ کے مالی تعاون کی حرمت کیلئے کفایت ہے۔
اور ہر مسلمان کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ کہ قیامت کے دن کسی بھی مسلمان کے قدم اس وقت تک حرکت نہیں کر سکیں گے جب تک اللہ تعالی اس سے مال کے بارے میں نہ پوچھ لےکہ اس نے کہاں خرچ کیاتھا ، چنانچہ کسی بھی مسلمان کی جانب سے اللہ کے انعام کردہ مال کا شکریہ کفر و الحاد ، ذات باری تعالی کے متعلق سب و شتم کی نشر اشاعت کی شکل میں نہیں ہونا چاہئے۔
اور ہم آپکے احساس کی قدر کرتے ہیں کہ آپ احسان مند شخصیت کے مالک ہیں، اور احسان اتارنے کا ذوق بھی رکھتے ہیں، لیکن ہم آپ سے یہ امید رکھیں گے کہ جسکی آپ مدد کرنا چاہیں انکے بارے میں حقائق کو مد نظر رکھیں، چنانچہ آپکا تعاون اہل سنت کی جانب سے قائم اسلامی ویب سائٹس کیلئے ہونا چاہئے، جو کہ اچھی چیزوں کی نشر واشاعت ، اور لوگوں کو توحیدسیکھانے کیلئے سرگرم ہیں، آپکا تعاون ملاوٹ سے پاک اسلامی چینلز کے ساتھ ہونا چاہئے، آپ اہل السنہ کے علمائے کرام کے ساتھ تعاون کریں، اسی طرح ان تمام منصوبوں کیساتھ تعاون کریں جو مسلمانوں کیلئے دینی طور پر مفید ہوں، اور کفار کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لاکھڑا کرتے ہوں۔
واللہ اعلم .