جمعرات 27 جمادی اولی 1446 - 28 نومبر 2024
اردو

استطاعت كے باوجود فطرانہ ادا نہ كرنے كا حكم

سوال

اگر كوئى شخص استطاعت ہونے كے باوجود فطرانہ ادا نہ كرے تو اس كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جو شخص فطرانہ ادا نہيں كرتا اس پر واجب ہے كہ وہ اس عمل سے اللہ كے ہاں توبہ و استغفار كرے؛ كيونكہ اس نے فطرانہ ادا نہ كر كے گناہ كا ارتكاب كيا ہے، اور اسے يہ فطرانہ نكال كر مستحقين ميں تقسيم كرنا چاہيے، اور نماز عيد كے بعد فطرانہ ايك عام صدقہ شمار كيا جائيگا.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء