منگل 7 رجب 1446 - 7 جنوری 2025
اردو

يوم عاشورا ميں زيب و زينت كے اظہار كا حكم

سوال

ميں گرلز كالج كى ايك طالبہ ہوں، ہم بہت زيادہ شيعہ لوگوں كے مابين رہائش پذير ہيں، اور وہ اس وقت يوم عاشوراء كى مناسبت سے سياہ لباس زيب تن كرتے ہيں، تو كيا اس كے مقابلے ميں ہمارے ليے دوسرے رنگوں ميں زرق برق لباس پہننے اور زيادہ بناؤ سنگھار كرنے جائز ہيں صرف انہيں غضب اور غصہ دلانے كے ليے؟
اور كيا ہمارے ليے ان كى غيبت كرنا اور ان كے ليے بد دعا كرنا جائز ہے، يہ علم ميں ہونا چاہيے كہ وہ ہمارے غضہ اور ناراضگى كا اظہار كرتے ہيں، جيسا كہ ميں ان ميں سے ايك لڑكى كو ديكھا كہ اس نے ايسے تعويذ پہن ركھے تھے جن پر طلسماتى عبارتيں لكھى ہوئى تھيں، اور اس كے ہاتھ ميں ايك لاٹھى تھى جس كے ساتھ وہ ايك طالبہ كى طرف اشارہ كر رہى تھى، اور ميں اس سے بہت تكليف ميں رہتى اور ابھى تك ہوں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ كے ليے لباس وغيرہ كے ساتھ يوم عاشوراء ميں بناؤ سنگھار كرنا جائز نہيں، كيونكہ ہو سكتا ہے اس سے جاہل خود غرض قسم كے لوگ يہ سمجھيں كہ اہل سنت حسين بن على رضى اللہ تعالى عنہما كى شھادت پر خوش ہوتے ہيں، حالانكہ حاشا وكلا اہل سنت اس پر راضى اور خوشى محسوس نہيں كرتے.

اور رہا مسئلہ ان كے ساتھ معاملات كرنے ميں ان كى غيبت اور ان كے ليے بددعا كرنا اور اس كے علاوہ دوسرے ايسے كام جو بغض پر دلالت كريں، يہ بھى صحيح اور اس لائق نہيں، ليكن ہم پر واجب اور ضرورى يہ ہے كہ ہم انہيں دعوت دين اور ان پر اثر انداز ہونے اور ان كى اصلاح كى كوشش كريں، اگر انسان كے پاس ايسا كرنے كى استطاعت نہ ہو تو وہ ان سے اعراض كرلے اور انہيں چھوڑ دے، اور صاحب استطاعت كو ايسا كرنے كا موقع دے، اور ايسے معاملات اور كام نہ كرے جو دعوت و تبليغ كے راستے ميں روڑے اٹكائيں.

الشيخ سعد الحميد

اور شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

( اور حسين رضى اللہ تعالى عنہ كى شہادت كے سبب سے شيطان لوگوں ميں دو بدعات پيدا كر رہا ہے: غم و پريشانى اور يوم عاشوراء ميں ماتم اور نوحہ كى بدت، پيٹنا، آہ وبكا كرنا، اور مرثيہ گوئى كرنا، اور رونا وغيرہ، اور فرحت و خوشى كى بدعت:

لہذا ان لوگوں نے غم كى بدعت ايجاد كرلى اور دوسروں نے خوشى و سرور كى بدعت، لہذا يہ لوگ يوم عاشورا ميں سرمہ لگانا، غسل كرنا، اور اہل وعيال پر زيادہ خرچ كرنا اور عادت سے ہٹ كر كھانے پكانے وغيرہ كو مستحب قرار ديتے ہيں،

اور پھر ہر بدعت گمراہى و ضلالت ہے، مسلمان آئمہ كرام ميں سے كسى ايك نے بھى نہ تو آئمہ اربعہ نے اور نہ ہى كسى دوسرے نے نہ تو يہ مستحب قرار ديا ہے نہ ہى وہ.... ) اھـ ديكھيں: منھاج السنۃ ( 4 / 554 - 556 ) اختصار كے ساتھ پيش كيا گيا ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد