جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

نصرانی اسلام قبول کرنا چاہتا اورنماز کے بارہ میں سوال کرتا ہے

سوال

میں نے ابھی تک کسی بھی جگہ پرنماز کے بارہ میں کچھ نہيں پڑھا ، نماز کس طرح ادا کی جاتی اوراس میں کیا کچھ پڑھا جاتا ہے ، اورکیا کچھ مخصوص چيزیں بھی ہیں ؟
اگرایک شخص عربی نہیں جانتا تووہ کس طرح اسلام قبول کرسکتا ہے ؟
کیا صرف وہ اکیلی عربی زبان ہی نہیں جس میں قرآن مجید پڑھنا واجب ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

دونوں گواہیوں ( لاالہ اللہ محمد رسول اللہ ) کے بعد نماز اسلام کا ایک عظیم رکن اوردن رات میں پانچ نمازيں فرض ہیں جو کہ اللہ تعالی اوراس کے رب کے درمیان رابطہ وتعلق ہے جس میں انسان راحت وسعادت اوراطمنان قلب پاتا ہے ، وہ اپنے رب کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے رب کی کلام سے ہی اس کے ساتھ مخاطب ہو کراسے پکارتا اور اس سے سرگوشیاں کرتے ہوۓ اس کے سامنے سجدہ ریز ہوکر اپنے حزن وغم رکھتا اوراپنے رب کے سامنے اپنے دکھوں کورکھتا ہو‎ۓ فریاد رسی کی درخواست کرتا ہے ۔

نمازکے بارہ میں آپ سے جوکچھ بھی کہا جاۓ پھربھی اس کا حق ادا نہیں ہوسکتا ، اوراس کا ذائقہ نماز ادا کرنے والے اوررات کواٹھ کرقیام اوردن کی روشنی میں ادا کرنے والے کے علاوہ کوئ اورنہیں جان سکتا ۔

نماز موحدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اورمومنوں کے دلوں کی لذت واطمنان ہے ۔

اللہ سبحانہ وتعالی نے نماز سے پہلے طہارت مشروع کی ہےجو جسم کی صفائ‏ کرتی اورمیل کچیل کوختم اورگناہوں کومٹاتی ہے ، تومسلمان اپنے ا‏عضاء میں سے جب کو‏ئ ا‏عضاء دھوتا ہے تو پانی کے قطروں کے ساتھ اس کے گناہ بھی گر جاتے ہیں یا پھر پانی کے آخری قطرہ کے ساتھ نکل جاتے ہیں جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ۔

اورنمازکی صفت یا طریقہ تواس میں قیاماورتکبیر اور قرات اور رکوع وسجود ہیں ، اس کے لیے آپ اپنےملک میں کسی بھی اسلامک سینٹر کا رخ کریں تا کہ مسلمانوں کی نمازکا مشاہدہ کرسکیں اوراس کی حقیقت کوجان سکیں۔

انسان کی عربی زبان سے عدم معرفت اس کے اسلام پرکوئ‏ اثرانداز نہیں ہوتی ، اورنہ ہی اسلام کی طرف منسوب شخص کو شرف ومرتبہ سے محروم کرتی ہے ، دیکھیں کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جن کا اللہ تعالی نےاسلام کےلیےشرح صدر کیا لیکن وہ عربی زبان کا ایک حرف بھی نہیں جانتے ۔

دیکھیں پاکستان اور انڈیا اورفلپائن وغیرہ میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے مسلمان بستے ہيں جوحافظ قرآن توہیں لیکن ان میں بہت سےایسےبھیں ہیں جوچند منٹ بھی عربی میں بات چیت نہیں کرسکتے ، تویہ سب اللہ تعالی کا فضل وکرم اورقرآن مجید کا لوگوں کوآسانی سے حفظ ہونا ہے جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنے اس فرمان میں ذکر کیا ہے :

اوربلا شبہ ہم نے قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے آسان کردیا ہے توکیا کوئ نصیحت کرنے والا ہے ؟ القمر ( 17 ) ۔

مسلمان پرواجب اورضروری ہے کہ وہ نماز میں سورۃ الفاتحۃ عربی زبان میں پڑھے ، اوراسے اس کا سیکھنا بھی ضروری اورواجب ہے ، اگروہ اس سے عاجزہو اورصرف ایک ہی آیت سیکھ سکے تواسےیہ آیت ہی سورۃ فاتحہ کی آیات کے تعداد کے برابرسات بار دھرانی چاہیۓ ۔

تواگروہ اس سے بھی عاجزہوتو( سبحان الله ، والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا إله إلا الله ولا حول ولا قوة إلا بالله) کہے ۔ دیکھیں سوال نمبر ( 5410 )

توالحمدللہ معاملہ بہت آسان ہے ، تودیکھیں کتنے ہی ایسے انسان ہیں جواپنی زبان کے علاوہ دوسری زبان بھی بول سکتے ہیں بلکہ ایک نہیں دو یا تین زبانوں تک جانتے اوربولتے ہیں ، توکیا اس کے لیے صرف تیس یا چالیس ایسے کلمات جواسے اپنی نماز کے لیے ضرورت ہیں سے ہی عاجز ہے ؟

اوراگر یہ زبان کوئ مشکل ہوتی توکئ ملین مسلمان جو کہ غیرعرب ہوتے ہوۓ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے نماز آسانی کے ساتھ ادارکرتے ہیں نہ پاۓ جاتے ۔

توآپ اسلام قبول کرنے میں جتنی جلدی کرسکتے ہيں کرلیں اس لیے انسان کواس کا علم نہیں اسے کب موت آلے اوروہ اس سعادت سے محروم ہی رہ جاۓ ، اور ہوسکتا ہے اللہ تعالی آپ کوجہنم کی آگ سے بچالے اوراپنی ناراضگی اورعذاب سے محفوظ رکھے ۔

اس دین میں داخل ہونے کے لیے آپ کوکچھ نہیں کرنا پڑے گا صرف اتنا ہے کہ آّپ اس بات کی گواہی دیں اوریہ کہيں (أشهد ألا إله إلا الله وأشهد أن محمداً عبده ورسوله ) میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی تعالی کے علاوہ کوئ معبود برحق نہیں اورمیں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے بندہ اوررسول ہیں ۔

توآپ اپنے مسلمان بھائیوں اورمحبوب لوگوں کواپتے ساتھ کھڑا پائيں گے اوروہ آپ کے ممد ومعاون ہوں گے تا کہ آپ نماز اوراسلام کے باقی احکام کی تعلیم حاصل کرسکیں ۔

آپ مزید تفصیل اور اہمیت کے لیے مندرجہ ذيل سوال نمبر کا مطالعہ کریں :

( 219 ) ( 12376 ) ( 6389 ) ( 6706 ) ( 378 ) ( 2585 ) ( 20239 ) ( 10590 ) ( 4319 )

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب