جمعرات 27 جمادی اولی 1446 - 28 نومبر 2024
اردو

حائضہ عورت روزے کب رکھے

سوال

مجھےماہواری سات یاآٹھ دن رہتی ہے اوربعض اوقات میں ساتویں دن خون اورنہ ہی طہر دیکھتی ہوں تونمازاور روزہ اورجماع کا کیاحکم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ جلدبازی سےکام نہ لیں حتی کہ وہ سفیدی جوکہ طہرکی علامت ہے جسےعورتیں پہچانتی ہیں نہ دیکھ لیں ۔

خون کا رک جاناہی طہرنہیں بلکہ طہرتومدت کاختم ہونااوراس کی علامت دیکھنےکےبعد ہوتاہے ۔ .

ماخذ: شیخ ابن بازرحمہ اللہ تعالی کےفتاوی سےماخوذ ۔