"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
آپ كے ليے تيس رمضان المبارك كى قضاء ميں روزہ ركھنا لازم نہيں كيونكہ رمضان المبارك انتيس يوم كا تھا، اس ليے كہ چاند شرعى رؤيت سے ثابت ہو چكا ہے، اور تقريبا دس كے قريب افراد نے اس كى گواہى دى ہے، جيسا كہ فضيلۃ الشيخ صالح بن محمد الليحدان جو مجلس قضاء اعلى كے چئرمين بھى ہيں كا كہنا ہے.
اور جو سعودى عرب سے باہر تھا اور اس نے اس كى رؤيت پر اعتماد كيا ہے تو اس كى عيد بھى صحيح ہے اس كو كچھ لازم نہيں آتا.
واللہ اعلم .