اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

كيا تيس رمضان كا روزہ نہ ركھنا غلط تھا اور اس كى قضاء لازم ہے ؟

سوال

كيا پچھلے رمضان المبارك كے تيس رمضان كے روزے كى قضاء يا كفارہ ادا كرنا واجب ہے ؟
ميں نے سنا ہے كہ ( 1428ھـ ) كا رمضان انتيس يوم كا نہيں بلكہ تيس يوم كا تھا لہذا ہمارا اس سال تيس كو عيد منانا صحيح نہيں تھا كيا يہ صحيح ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ كے ليے تيس رمضان المبارك كى قضاء ميں روزہ ركھنا لازم نہيں كيونكہ رمضان المبارك انتيس يوم كا تھا، اس ليے كہ چاند شرعى رؤيت سے ثابت ہو چكا ہے، اور تقريبا دس كے قريب افراد نے اس كى گواہى دى ہے، جيسا كہ فضيلۃ الشيخ صالح بن محمد الليحدان جو مجلس قضاء اعلى كے چئرمين بھى ہيں كا كہنا ہے.

اور جو سعودى عرب سے باہر تھا اور اس نے اس كى رؤيت پر اعتماد كيا ہے تو اس كى عيد بھى صحيح ہے اس كو كچھ لازم نہيں آتا.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب