"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اوریہ بیان کرنا کہ شریعت اسلامیہ ہربھلائ پرمشتمل ہے ، اورپھرشریعت اسلامیہ نے جوبھی حکم دیاہے وہ عقل وفطرت کے موافق ہے ، اورجن جن اشیاء سے شریعت روکتی اورمنع کرتی ہے اس کی قباحت اوراس سے نفرت کی بیان کرتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ دین اسلام میں بہت سے عرب وعجم اپنی رضا سے داخل ہوۓ ان پرکسی نے بھی جبرنہیں کیا ۔
ہم اس عورت کویہ نصیحت کرتےہیں کہ وہ اس نصرانی سے تعلقات نہ رکھے بلکہ تعلقات منقطع کرلے جواتنی مدت اوربرس گزرجانے کے باوجود اپنے کفر پرمصر ہے ، اوراگروہ خود بخود اپنی رضا مندی سے اسلام قبول بھی کرلے تواسے ازمانا ضروری ہے ،تا کہ اس کی رغبت کی سچائ کا علم ہوسکے ۔
اوراسے یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ اگروہ اسلام قبول کرنے کے بعد اسلام کوچھوڑکرمرتد ہوکرپھرکفراختیار کرے گا تواسے قتل کرنا واجب ہوگا ( اس لیے کہ اسلام سے مرتد ہونے کی سزا اورحد قتل ہے تو جس نے بھی دین حق کوجان لینے کے بعد اسے قبول کیا اورپھراسے ترک کردیا وہ زندہ رہنے کا کوئ حق نہيں رکھتا ۔
اسی لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :
( جواپنے دین کوتبدیل کرلے اسے قتل کردو ) ۔
اوراس حد اورقتل کی تطبیق وہاں ہوگی جہاں پراسلامی حکومت ہواورشریعت اسلامیہ کا نفاذ ہواوراس پریہ حد حاکم لگاۓ گا نہ کہ عام آدمی ، مقصد یہ ہے کہ اس شخص کواس موضوع اوراس کی اہمیت کے بارہ میں اچھی طرح بتایاجاۓ ۔اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے .