اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

مسلمان كے ساتھ تعزيت كس طرح كى جائے

08-03-2006

سوال 2325

ہمارے مسلمان پڑوسى كى والدہ فوت ہو گئى ہے، اور ہم اس كى تعزيت كے ليے جانا چاہتے ہيں، اس سلسلے ميں اسلامى تعليمات كيا ہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب آپ كسى مسلمان عورت كے قريبى كى وفات پر تعزيت كرنا چاہيں تو اسے كسى بھى اچھى كلام اورعبارت ميں صبر و تحمل پر آمادہ كريں اور ابھاريں، اور مخلوق كى حالت ہى يہ ہے انہيں موت لازمى آئےگى اور انہوں نے فنا ہونا ہے.

اور اگر آپ سب سے بہتر اور اچھى عبارت چاہيں جس سے فوت شدہ مسلمان كے عزيز اور قريبى كى تعزيت كى جائے تو اسے يہ كہيں:

" إن لله ما أخذ وله ما أعطى وكلّ شيء عنده بأجل مسمى فاصبري واحتسبي "

اللہ تعالى نے جو لے ليا يقينا وہ اللہ تعالى كا ہى تھا، اور جو اس نے ديا ہے وہ بھى اسى كا ہے، اور ہر چيز كا اس كے پاس وقت مقرر ہے، لھذا آپ صبر كريں اور اجروثواب كى نيت ركھيں.

واللہ اعلم .

جنازہ اور قبروں کے احکام
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔