الحمد للہ.
جب آپ كسى مسلمان عورت كے قريبى كى وفات پر تعزيت كرنا چاہيں تو اسے كسى بھى اچھى كلام اورعبارت ميں صبر و تحمل پر آمادہ كريں اور ابھاريں، اور مخلوق كى حالت ہى يہ ہے انہيں موت لازمى آئےگى اور انہوں نے فنا ہونا ہے.
اور اگر آپ سب سے بہتر اور اچھى عبارت چاہيں جس سے فوت شدہ مسلمان كے عزيز اور قريبى كى تعزيت كى جائے تو اسے يہ كہيں:
" إن لله ما أخذ وله ما أعطى وكلّ شيء عنده بأجل مسمى فاصبري واحتسبي "
اللہ تعالى نے جو لے ليا يقينا وہ اللہ تعالى كا ہى تھا، اور جو اس نے ديا ہے وہ بھى اسى كا ہے، اور ہر چيز كا اس كے پاس وقت مقرر ہے، لھذا آپ صبر كريں اور اجروثواب كى نيت ركھيں.
واللہ اعلم .